ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہائی کورٹ انضباطی اتھارٹی نہیں ہے:سپریم کورٹ

ہائی کورٹ انضباطی اتھارٹی نہیں ہے:سپریم کورٹ

Sat, 10 Dec 2016 22:05:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 10دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ انضباطی نہیں ہے اور اگر آجر نے اپنے ملازم کو غیر مناسب سزا بھی دی ہو تو بھی اس کاکام سزا دینا نہیں ہے۔جسٹس اے کے سیکری کی سربراہی والی بنچ نے کہا ہے کہ خاص سزا دینے کا حق انضباطی اتھارٹی کاہے اور ان معاملات میں بھی خاص طرح کی سزا دینے کا کام ہائی کورٹ کا نہیں ہے جہاں یہ پتہ چلا کہ آجرنے حیران کرنے والی سزا دی ہے۔بنچ نے ایک کوآپریٹیو بینک کے سپرنٹنڈنٹ کو سروس سے برخواست کرنے کی سزادینے کے انضباطی اتھارٹی کے فیصلے میں تبدیلی کرنے کا آندھرا پردیش ہائی کورٹ بنچ کا فیصلہ ردکرتے ہوئے کہاتھاکہ اس ملازم کو تین سال کی مدت میں دوبار تنخواہ سے محروم کیا جائے۔عدالت عظمی نے کہا کہ نچلی عدالتوں کو ایسے معاملات میں عدالتی جائزے کے حق کا استعمال کرتے وقت اپیل اتھارٹی کے طور پر کام نہیں کرنا چاہئے۔


Share: